اسمبلیاں تحلیل‘ عمران نے ثابت کر دیا کوئی دبائو قبول نہیں: شاہ محمود قریشی
ملتان (خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک بچانے کیلئے دو اسمبلیوں کی قربانی دی۔ ہم نے وزارتیں اور سیٹیں اقتدار کے لئے قربان نہیں کیں۔ اسمبلیاں تحلیل کر کے عمران خان نے ثابت کر دیا کہ کوئی دبائو قبول نہیں۔ حکومت عملاً ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے۔ لوگوں کو کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی تجربہ کار ٹیم نہیں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ پی ڈی ایم نے کہا اسحاق ڈار جیسی تجربہ کار ٹیم ہمار ے پاس موجود ہے۔ 6 ماہ میں مہنگائی ختم کر دیں گے اور مہگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے۔ 6ما ہ میں مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کرنے والے کہاں گئے؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوک شاہ عباس پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں ڈاکٹر اختر ملک‘ حاجی جاوید اختر انصاری‘ رانا عبدالجبار‘ قربان فاطمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔