• news

الجزائر: نوجوان کے جسم میں 26 سال  سے موجود چھری نکال لی گئی


الجزائر سٹی (اے پی پی) الجزائر میں  نوجوان کے جسم میں 26 سال تک رہنے والی چھری کو کامیابی سے نکال لیا گیا۔ آپریشن کے بعد نوجوان طارق فلیلیسہ نے بتایا18 سال کی عمر میں ایک جھگڑا ہوا جس کے باعث وہ چھری کے وار سے زخمی ہوگئے تھے۔ اس وقت ڈاکٹروں نے زخم سی دیا مگر یہ نہیں دیکھا جلد سے محض5 سینٹی میٹر اندر چھری کا ٹکڑا چھپا ہوا ہے۔ انہیں زخم کی جگہ درد ہوتا رہا اور وہ کئی سال تک درد کم کرنے والی ادویہ استعمال کرنے پر مجبور تھے۔26  سال بعد تیونس کے سرجن نے چھری کو نکال دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن