• news

اسرائیل میں شترمرغ  کے قدیم انڈے دریافت


مقبوضہ بیت المقدس(نیٹ نیوز)  اسرائیل میں شترمرغ کا قدیم ترین انڈا ملا ہے ۔اسرائیل کے محکمہ آثارکے مطابق ریگستانی علاقے نگیوو میں شترمرغ کے ہزاروں برس قدیم انڈوں کی باقیات ملی ہیں اور اس کے پاس ہی آگ لگانے کے لیے بنایا جانے والا ایک گڑھا بھی ملا ہے۔خیال ہے یہاں انسانوں نے عارضی پڑاؤ کیا تھا جو 200 مربع میٹر وسیع تھا۔ ماہرین کے مطابق یہاں سے گزرنے والے خانہ بدوشوں نے شترمرغ کے انڈوں کو پکاکر کھایا ہوگا۔ خیال ہے انیسویں صدی کے اوائل میں شترمرغ یہاں سے غائب ہوگئے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن