• news

مسلم لیگ ن نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی، خواجہ عمران نذیر 


لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ،غزالی سلیم بٹ ،تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر  نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس حوالے سے پارٹی قائد کی ہدایت کے مطابق رابطہ عوام مہم کے آغاز کے لئے شیڈول کی تیاریاں جاری ہیں مخالفین کو بتا دیں گے کہ الیکشن کیا ہوتا ہے۔بھاری امداد پاکستان پر عالمی اداروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔پاکستان ڈیفالٹ کر جانیکا  پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی آواز کو عالمی فورمز پر پہنچانے پر وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،قوم دیکھ رہی ہے کہ کون ملک کی خدمت اور کون بارودی سرنگیں بچھا رھا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر بحرانوں کا خاتمہ کیا ہے,پاکستان کے بد خواہوں کو آئندہ مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن