• news

حضرت ابوبکر صدیق ؓ صداقت ، شجاعت کا پیکر تھے: ڈاکٹر سبیل 

لاہور(  نیوز رپورٹر ) خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓ صداقت ، جرأت اور شجاعت کا پیکر تھے ، ان کی حیات مبارکہ ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کیلئے مشعل راہ ہے ،ضروری ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے خلیفہ اول صدیق اکبر ؓکی حیات مبارکہ سے رہنمائی لی جائے۔ ان خیالات کااظہار سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے، چاروں طرف سے دشمنوں کے نرغے میں ہے جبکہ لوگ مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں۔ستم یہ ہے کہ مسائل ومصائب حل ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔ ان حالات میں پاکستان کو مسائل سے نکالنے، انتشار سے بچانے اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓکے افکار وکردار سے رہنمائی لیں۔حضرت صدیق ؓنے مشکل ترین حالات میں زمام خلافت سنبھالی۔ 

ای پیپر-دی نیشن