اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور قلت کیخلاف جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام احتجاج کیاگیا۔ احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ ،امیر شرقی لاہور ڈاکٹر محمود خان، امیدوار پی پی 163 چوہدری محمد اعجاز نے بھی خطاب کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ نااہل حکمرانوں اور سیاستدانوں نے پورا ملک بحرانوں سے دوچار کردیا ہے۔ اقتدار میں موجود 15جماعتوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے ملک کو معاشی تباہی اور عوام کو بدحالی کا شکار کردیا ہے۔ عوام سستے آٹے کیلئے ٹرک کے پیچھے اورنااہل حکمرانوں اور سیاستدانوں کا ٹولہ اقتدار کے پیچھے خوار ہورہا ہے جبکہ عوام کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے فاقوں اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے۔غریب لوگ سستے آٹے کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے دَس ±ت و گِرِیباں ہورہے ہیں۔آ ٹے کے بحران کے ذمہ دار کرپٹ وزراء اور سیاستدان ہیں جنہوں نے مصنوعی بحران پیداکر عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی اور حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔