• news

حضرت ابوبکر صدیقؓ نے کسی بھی مشکل میں حضورؐ کا ساتھ نہیں چھوڑا، عبدالوحید شاہد روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے سب سے پہلے کلمہ پڑھ کراسلام قبول کیااور کسی بھی مشکل میں حضوراکرم ؐکا ساتھ نہ چھوڑا۔آپ ؓکو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ تمام انبیاء کرام کے بعد تمام انسانوں سے افضل ہیں۔گذشتہ روز خلیفہ اول کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجدار صداقت کا عشق رسالت اور رفاقت نبوت کا آفتاب تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن