• news

سیکرٹری ہیلتھ کیئر کا 60 بیڈڈ ہسپتال کھرڑیانوالہ، جڑانوالہ کا دورہ 

لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے 60 بیڈڈ ہسپتال کھرڑیانوالہ، تحصیل جڑانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ اور میڈیسن سٹور کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈاکٹرز و عملہ کے حاضری رجسٹرز بھی چیک کئے۔میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی ڈیوٹی سے غیرحاضری پر سیکرٹری صحت نے اسکی جواب طلبی کرلی۔ صوبائی سیکرٹری نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کردہ ادویات و دیگر سہولیات سے متعلق دریافت کیا جس پر مریضوں اور لواحقین نے مفت ادویات کی فراہمی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ شہنشاہ فیصل عظیم کو ہدایت کی کہ اس ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کے لئے پی سی-4 اور ایس این ای کو جلد منظور کروایا جائے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات کو جلد مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل فراہم کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام ہیلتھ فیسلیٹیز کے اچانک دورے کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن