• news

بھارت کابگلیہار ڈیم پر پانی روکنا قابل مذمت ہے، جاوید قصوری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ْْْْْْْْْْْْامیر  جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بھارت کاسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بگلیہار ڈیم پر پانی روکنا قابل مذمت ہے۔ دریائے چناب خشک ہوچکا ہے۔پاکستانی علاقے سیالکوٹ میں نہریں اور لاکھوں ایکڑ زمین پانی سے محروم ہوچکی ہے۔ حکومت پاکستان معاملے کو عالمی سطح پر بھر پور انداز میں اٹھائے  اور ہندوستان کے اصل گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو بنجر کرنا چاہتا ہے۔ اگر بروقت پانی دستیاب نہ ہوا تو گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ملک پہلے کی غذا ئی قلت کا شکار ہے۔گندم بیرون ملک سے امپورٹ کرنی پڑرہی ہے۔ ایسے حالات میں اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دن سنگین بحرانوں کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران داخلی و خارجی دونوں محاذوں پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام نے جو آس امید حکمرانوں سے لگائی تھی وہ ختم ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کی طرح موجودہ پی ڈی ایم کی حکومت کے پاس بھی کسی قسم کا کوئی معاشی وڑن نہیں ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو بحرانستان میں تبدیل کردیا ہے۔ ایک بحران ختم نہیں ہوتا تو دوسرا سر اٹھانے لگتا ہے۔ آٹا بحرن کے ساتھ ہی پٹرول بحران بھی جنم لینے لگا ہے۔ آئل کمپنیوں کی تشویش پہ حکومت کو توجہ دینی ہوگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن