ملک کو ڈیفالٹ کنارے دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دینگے، محمود اختر گورائیہ
فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے رہنما اور پی پی 138 کے صدر محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہو گیا ۔الحمد اللہ پنجاب کے وسائل اور پنجاب کے عوام کی محنت کی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیاں خریدنے والوں کو پنجاب کی عوام پہچان ہو گئی ہے ۔4 سال میں پنجاب کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے ۔ملک کو ڈیفا لٹ کے کنارے دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے ۔