• news

ملک کے موجو دہ حالات کے ذمہ دار سابق،موجودہ حکمران ہیں: ہشام الہٰی ظہیر 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دفاع اسلام وپاکستان اور قرآن و سنہ اسلامک سینٹر کے چیئرمین علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہاہے کہ ملک کے موجو دہ حالات کے ذمہ دار سابقہ حکمران کے ساتھ موجودہ حکمران بھی ہیں۔سیاست دان ملکی سالمیت اور عوام کا سوچیں ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔حکمرانوں نے اپنی اناکے پیش نظر ملک میں جمہو ریت کو داغدار کر دیا ہے کیونکہ ان کی آناؤں نے اپنے آپ کو ملک و قوم سے بڑا کر لیا ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مر کز ہذایو ای ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پشاور، ننکانہ، موڑ کھنڈا، لالہ موسی سے آئے ہوئے تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے مختلف ذمہ دران کی اس پلیٹ فارم پر شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں اس وقت اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے ملکی صورتحال کافی ابتر اور تکلیف دہ ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن