کرونا : 16 مثبت کیس رپورٹ، متاثرہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد(خبر نگار)قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16کیس رپورٹ ہوئے۔ اتوار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار637کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے16ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس دوران کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.44 فیصد رہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سیایک مثبت اورشرح0.45فیصد رہی ، لاہور میں791 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک مثبت آیا ، کیسز کی شرح 0.13فیصد رہی ۔اسلام آباد میں 300ٹیسٹوں میں سے کوئی ٹیسٹ مثبت نا آیا اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.00فیصد رہی۔