• news

 ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد(خبرنگار)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے  اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علا قوں ،بالائی سندھ ، خطہ پو ٹھو ہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہر پڑ نے کی توقع ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا ہے ر یکارڈکیے گئے کم سیکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 15، کالام منفی 14، زیارت منفی 11، قلات منفی 10، استور، گوپس، نوکنڈی، کوئٹہ منفی 9، دالبندین منفی 8، سکردو، ہنزہ، مالم جبہ، پارہ چنار، منفی 6، ژوب، بگروٹ منفی 5، راولاکوٹ، دیر اور گلگت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن