سعودی خاتون وکیل جود الحارثی اقوام متحدہ میں پولیٹیکل افئیر آفیسر تعینات
ریاض (این این آئی )سعودی انون دان جود الحارثی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر میں سیاسی امور کی افسر مقرر کر دی گئی ہیں۔ الحارثی کو اس منصب کے لیے ان کے کامیاب اور عملی تجربے کے پس منظر کی وجہ سے لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جود الحارثی اس سے قبل جنیوا انٹرنیشنل کانفرنس میں او آئی سی کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ نیز یورپ میں مسلم یوتھ سے متعلق ایک کانفرنس میں بھی او آئی سی کی طرف سے شرکت کر چکی ہیں۔الحارثی نے برطانوی یونی ورسٹی سے بین الاقوامی قانون اور سیاسی امور میں ڈگری لے رکھی ہے اور مختلف ممالک میں کئی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔وہ اس سے قبل ریاض کے یو این آفس میں کام کر چکی ہیں، کیلیفورینا کی وفاقی عدالت کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ کئی بین الاقوامی لا کمپنیوں میں بھی کام تجربہ رکھتی ہیں۔