• news

سعودی گولڈ مارکیٹ میں  سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ(اے پی پی)سعودی  گولڈ مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ  روزکاروبار کے آغاز کے ساتھ سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ ریکاسرڈ کیا گیا  ۔24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 231.49 ریال تک پہنچ گئی۔22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.20 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 173.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور وہ 1,944.48 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت بڑھ کر 2,037.08 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,222.52 ریال ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن