• news

گوجرہ: مہمان آئے رشتہ دار کی چھری دکھا کر خاتون سے زیادتی


گوجرہ (نمائندہ نوائے وقت) گھر آ ئے رشتہ دار نے زبردستی خاتون کو زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈا لا۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 361 ج ب کے فضل الہی کی بیٹی (ن) گھر میں موجود تھی کہ ان کے گھر چک نمبر 224 گ ب سمندری کا منشاء آیا ہوا تھا جو انکا رشتہ دار بیان کیا جاتا ہے، اس نے رات کے اوقات میں چھری دکھا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور شور مچانے پر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن