• news

فلپائن میں طوفان سے ہلاکتوں  کی تعداد 27 ہو گئی

منیلا  (اے پی پی)فلپائن میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے   کے مطابق     فلپائن    کی سول ڈیفنس کے  ترجمان نے میڈیا  سے گفتگو میں بتایا کہ سال کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم تین طوفانوں سے ملک بھر میں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرسمس کے اختتام  سے ہی ملک کے جنوبی اور وسطی جزیروں کو شدید بارشوں اور سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس سے لاکھوں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ  محکمہ موسمیا ت نے جزیرہ نما بکول اور لوزون کے مرکزی جزیرے کے جنوبی سرے پر صوبہ کوئزون میں شدید بارشوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ  حالیہ بارشوں  کے دوران   1,200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور  83,000 سے زائد افراد انخلا  کے مراکز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ فلپائن کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں ہوتا ہے اور سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ جیسے جیسے دنیا گرم ہو رہی ہے طوفان زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن