• news

 آئی سی سی ویمز انڈر19ورلڈ کپ : پاکستان نے روانڈا کو شکست دیدی  


لاہور(سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر19ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے روانڈا کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ۔ راونڈا کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور ٹیم نے 8وکٹوں پر 106رنز بنائے ۔ مرویلی اواسے صفر‘سنتھیا تیوزیرے اکیس ‘کپتان گائزلے اشیمیوے چودہ ‘بلیسے میور کٹیٹے دو ‘گیونس اواسی چار ‘شکیلا نیومیوہوزاصفر پر آئوٹ ہوئیں ۔ عریشہ نور نے دو ‘زیب النسا ء ‘انوشا ناصر اور سیدہ عروب شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔پاکستان نے ہدف دو وکٹوں پرپورا کرلیا۔ شوال ذوالفقار ایک ‘وردہ یوسف سولہ رنز بناکر آئوٹ ہوئیں ۔ ایمان فاطمہ 65اور سیدہ عرب شاہ20رنز پر ناقابل شکست رہیں ۔ ایمان فاطمہ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرارد یا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن