• news

محاصرے تلاشی کاروائیاں جاری مسلمانوں کے گھر مسمار کرنا شروع کر دیا


سری نگر (کے پی آئی) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ قابض انتظامیہ نے جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں انسداد تجاوزات مہم کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کرائے جائیں کیونکہ انتخابات سے ہی لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی مذہبی منافرت اور نفرت کو ختم کرنے کی خاطر ہی بھارت جوڑا یاترا پرنکلا ہے جو بڑی خوشی کی بات ہے۔ 21 جنوری کو شہدائے گائو کدل کی 33 ویں برسی منائی جائے گی اس موقع پر سرینگر کے سول لائنز اور ملحقہ علاقوں میں ہڑتال ہو گی۔ بھارتی فورسز نے 21 جنوری 1990ء کو گائو کدل سری نگر میں وحشیانہ اور ہولناک قتل عام میں 52 بے گناہ اور نہتے شہریوں کو شہید اور 250 کو شدید زخمی کر دیا۔ دوسری جانب بانڈی پورہ قصبے سے تعلق رکھنے والے کشمیر صحافی سچاد گل کو بھارت سے بغاوت کے مقدمے میں سینٹرل جیل اتر پردیش بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد سجاد گل نے بھارتی قید میں ایک سال مکمل کر لیا ہے۔ 
کشمیر 

ای پیپر-دی نیشن