لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس فردجرم عائد کرنے کیلئے ملزم طلب````1``
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والیملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔ کارروائی 20جنوری تک ملتوی کر دی۔
گذشتہ روز ملزم میاں حسیب وکی سمیت دیگر حاضری کیلیے پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔ ملزموں کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے سماعت مؤخر کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ہم نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ دو ملزمان نے بریت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔ ملزم ذوالفقار عرف بھائی اور معروف عرف پپو شاہ نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ داتا دربار پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے۔ ملزموں پر لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام ہے۔