• news

ڈالر 25 پیسے مہنگا‘ سونا 2800 روپے تولہ سستا ہو گیا


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 19 پیسے اضافے سے 228 روپے 34 پیسے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ 25 پیسے رہا۔ جس سے ڈالر کا بھاؤ 238 روپے 75 پیسے ہو گیا۔ دوسری طرف آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 401 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1915 ڈالر ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن