پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 7,500، 15, ہزار ، 25, ہزار اور 40, ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام الناس کی سہولت کے لیے 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ /نقد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی ہے۔حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30 جون 2022 کی تاریخ مقرر کی تھی۔