سعودی عرب: سوشل میڈیا پر منشیات کی ترویج کے الزام میں 2افراد گرفتار
ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد منشیات نے ریاض کے علاقے میں سوشل میڈیا پر منشیات کو فروغ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور نقد رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسکیوٹر جنرل کو بھیج دیا گیا ہے۔