• news

نیتن یاہو کے دفتر کو خطرناک مواد پر مشتمل پارسل موصول،مشتبہ شخص گرفتار 


تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کو خطرناک مواد پر مشتمل ایک مشکوک پیکٹ ملا ہے۔  پولیس لفافہ ارسال کرنے والے شخص کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا۔  لفافے کو تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ معمول کی ڈاک میں ایک مشکوک لفافہ موصول ہوا۔ دفتر میں سکیورٹی حکام کے ذریعے اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔درایں اثنا اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ پولیس کو لفافہ ارسال کرنے والے شخص کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا۔ پولیس فورس، فائر فائٹرز اور پیرا میڈیکس نیتن یاہو کے دفتر میں پہنچے اور لفافے کو تحقیقات کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن