• news

دہشتگردی کا خطرہ‘  پنجاب بھر میں غیرملکیوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں غیرملکیوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں غیرملکیوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم دے دیا گیا ہے۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب کے ڈائریکٹر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو اور ضلعی پولیس سربراہان کو تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایس پی یو آغا یوسف کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر نظرثانی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن