ازبکستان نے افغانستان کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی
تاشقند (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کو ازبکستان سے بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں افغانستان کے پاور ڈسٹری بیوٹر ادارے ڈی اے بی ایس کے مطابق بعض تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ازبکستان بجلی کی درآمد معطل ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل ہی افغانستان کو بجلی کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ افغانستان کے وزیر برائے توانائی احمد زئی کے مطابق یہ واضح نہیں کئے ازبکستان بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کر دے گا، کیونکہ ہمیں ازبکستان سے کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں ملا۔