• news

بین الصوبائی چور گینگ گرفتار ،کروڑوں روپے کے تار برآمد 


لاہور(نمائندہ خصوصی) رائیونڈ سٹی پولیس نے سرکاری املاک کی چوری سمیت درجنوں وارداتیں کرنیوالا بین الصوبائی چور گینگ کے ملزمان اکرام، بلال اور افضال عرف لجپال کو گرفتار کر کے ملزمان سے کروڑوں مالیت کی تقریباً10ٹن تار باڑ موٹر وے، مزدا، موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمدکر لیں ۔ملزمان کیخلاف تھانہWJشاہ ضلع گھوٹکی صوبہ سندھ،بہاولپور، ملتان،حافظ آباد، شیخوپورہ اور لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری کی درجنوں وارداتیں ٹریس ہوئی ہیں ۔انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ۔دوسری کارروائی میں رائیونڈ سٹی نے بہن کی شادی اس کی مرضی سے نہ کرنے پر 55سالہ ماں صغراں بی بی اور 18سالہ بہن نور بی بی کو قتل کرنے کی واردات میں ملوث ملزم کامران کو گرفتار کیا ۔مانگا منڈی میں زیور ہتھیانے کے لیے اپنی ہمسائی کے اندھے قتل میں ملوث 05ملزمان گرفتارکیے ۔بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار کرلیاگیا۔نواب ٹائون میں ہوٹل سے 50لاکھ بھتہ لینے اور مفت کھانا کھانے والے 03ملزمان گرفتارکر لیے ۔صدر ڈویژن کے مختلف تھانوں کی پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سات گینگزکے 18ملزمان گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، طلائی زیورات اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن