• news

شہرسے ایک ہی روز میں 4نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد 


لاہور(نمائندہ خصوصی)شہرسے ایک ہی روز میں 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ۔پولیس نے نشئی قرار دے کر اپنی جان چھڑا کر لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں ۔نو لکھا کے علاقے اڈا کرائون چوک سے 25سالہ نامعلوم شخص، فیکٹری ایریا کے علاقے ڈیفنس موڑکے قریب سے 30 سالہ نامعلوم نوجوان، قلعہ گجر سنگھ لاہور ہوٹل کے قریب سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان اور وحدت کالونی ،نقشہ سٹاپ وحدت روڈ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں ۔جنہیں متعلقہ تھانوں کی پولیس نے شناخت کے عمل سے بچنے کے لیے نشئی قرار دے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن