لاہور بار الیکشن میں وکلاء کی فائرنگ کا مقدمہ درج
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور بار کے الیکشن میں وکلاء کی اندھا دھند فائرنگ کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں 7 سنگین دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ۔اسلام پورہ پولیس نے وکلاء کی سرعام جدید اسلحہ سے فائرنگ کی متعدد ویڈیوز سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں 7 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔