وکلاء کوحقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے کام کیا جائیگا: عمر حیات بھٹی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ان کی تاریخی کامیابی ذات کی نہیں بلکہ پروفیشنل ازم جمہوریت اور آئین وقانون کی بالادستی کی نوید ہے اب وکلاء کوحقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے کام کیا جائے گا تو دوسری طرف عوام کو بھی انصاف کی بروقت فراہمی میں بڑی مدد ملے گی ضلع کچہری کو ٹاؤٹ مافیا سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خاتمہ کیلئے بھی کام کیا جائے گا جبکہ ضلع میں امن و امان کوبرقرار رکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کو بھی بحال کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار کونسل میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکرٹری صہیب اسلم سدھو ایڈووکیٹ، نصیر الدین خان نیئر، سید جاوید رضوی، عظمت علی سندھو، رشید گجر، اکبر علی ورک، چوہدری رمضان ہنجرا، میڈم ریحانہ ناز گھمن، سید قمر الحسن نقوی، ملک بشارت وٹو، طیاب راشد سندھو، حمزہ زوار گھمن، عامر منصور اپل، چوہدری عمران صفدر گجر، نعمان کسانہ، حیدر رضوی، ملک اشرف وٹو، حامد ارسلان، زبیر ڈوگر، عامر رسول گادی، چوہدری اصغر علی گجر، سید حمزہ سجاد شاہ،عثمان معراج گجر، حافظ احتشام، رائے ظفر اللہ کھرل، مرزا عبدالرزاق، رانا فرحان، قاسم اقبال شاکر و دیگر وکلاء موجود تھے۔