• news

 شیخوپورہ میں گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو نا شروع ہو گئی


شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی) حکومتی اقدامات کے بعد ضلع شیخوپورہ میں گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو نا شروع ہو گئی ہیں 5200روپے من سے کم ہو کر گندم کی قیمت 4000روپے فی 40کلو گرام رہ گئی ہیں جبکہ شہر میں آٹے کی قلت بدستور جاری ہے سبسڈائز آٹا کا معیار بھی انتہائی ناقص ہے دیہی علاقوں جھبراں ،مانانوالہ ،خانقاہ ڈوگراں ،فاروق آباد ،کھاریوانوالہ ،بھکھی میں محکمہ خوراک کی طرف سے مہیا کیا جانے والا 10کلو آٹے کا تھیلا 800سے لے کر 900تک فروخت ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز گندم کی قیمت میں مزید کمی آئے گی دوسری طرف چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں کمی نہیں کی اس وقت چکی پر 150روپے فی کلو آٹے کی فروخت جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن