• news

بھوئے آصل: نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولوں کے اساتذہ سے 7 ماہ سے سیلری سے محروم


بھوئے آصل (نامہ نگار)اندھیر نگری چوپٹ راج، مزدور کی تنخواہ 30 ہزار جبکہ معمار قوم کی تنخواہ صرف 8 ہزار، اس سے بھی 7 ماہ سے محروم، فاقوں پر مجبور، اصلاح احوال کا مطالبہ۔  ڈاکٹر امتیاز سجاد بانی المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی تحصیل کوٹ رادھاکشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ ایجوکیشن کے زیر انتطام گھروں میں قائم،نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولوں کے اساتذہ جو اپنے گھروں سے بجلی،پانی، واش رومز وغیرہ کی سہولتیں فراہم کرکے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے حکومت کا دست وبازوبن رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن