عمرا ن کی کامیاب سیاست نے پی ڈی ایم کی چولیں ہلا کر رکھ دی:کنور عمران
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کنور عمران سعید ایڈووکیٹ، ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر، کوآرڈی نیٹر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک ،چودھری معراج خالدگجر،راشد منیر ایڈووکیٹ،خرم ریاض کاہلوں، کامران ذوالفقار ورک، تنویر احسن ورک ،عدنان اسلم نے کہاہے کہ عمرا ن خان کی کامیاب سیاست نے پی ڈی ایم حکومت کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیںعدالت سے کامیابی کے بعد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ اور اب اسمبلی تحلیل کرکے عمران خان اور پرویز الٰہی نے ثابت کردیا ہے کہ انہیں اقتدار سے نہیں بلکہ اعلیٰ سیاسی اقدار اور ملک وقوم سے پیار ہے اقتدار ہماری منزل نہیں ہم ان کو کرپٹ مافیا سے بچانے کیلئے جنگ لڑرہے ہیں اور انشاء اللہ اس جنگ میں عمران خان اور پاکستان کامیاب ہونگے۔