منڈی فیض آباد : شہریوں کو سیوریج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 40کروڑ فنڈز منظور
منڈی فیض آباد(نامہ نگار )حکومت پنجاب کی طرف سے منڈی فیض آباد کے شہریوں کو سیوریج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چالیس کروڑ روپے کی رقم منظور کر لی گئی اس منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے بیس کروڑ روپے جاری کر دیے گئے منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجاز احمد شاہ نے رکھا اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے شہریوں کو تلقین کی کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں جو کام کی نگرانی کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی کرپشن نہ ہو اور پورا منصوبہ شفاف طریقے سے مکمل ہو اس موقع پر شیخ محمد لقمان یعقومیہ شہزاد خالد مون خان محمد مرتضے کھوکھر شیخ نعیم بٹہ۔طارق بشیر۔عمران انور مونگہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔