• news

ڈی سی لاہور کی کھلی کچہری : سائلین کے مسائل موقع پر حل


لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور محمد علی نے ڈی سی آفس لاہور میں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کو سنا اور سائلین کی درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر درخواستوں کو موقع پر نمٹا دیا گیا ہے اور انہوں نے افسران کو سائلین کی درخواستیں جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کھلی کچہری روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 سے 11 بجے تک لگائی جا رہی ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ سائلین کھلی کچہری میں آئیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن