• news

5 اگست کے غیرقانونی اقدام کی واپسی تک بھارت سے مذاکرات ناممکن: ترجمان وزیراعظم آفس


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کے العربیہ ٹی وی چینل کو انٹرویو کے حوالے سے وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نے تسلسل سے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے دوطرفہ مسائل بالخصوص جموں و کشمیر کا بنیادی مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے تاہم وزیر اعظم نے بارہا ریکارڈ پر کہا ہے کہ بات چیت تبھی ہو سکتی ہے جب تک بھارت 5 اگست 2019 ء کے اپنے غیر قانونی اقدام کو واپس نہیں لے لیتا، اس غیر قانونی اقدام کو منسوخ کیے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے وضاحتی بیان کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران العربیہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ مئوقف بالکل واضح کیا۔ 
ترجمان وزیراعظم آفس

ای پیپر-دی نیشن