اتوار کے دن گزٹیڈ چھٹیاں آنے سے متعلق جے سالک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے اتوار کے دن گزیٹیڈ چھٹیاں آنے سے متعلق سابق وفاقی وزیرجے سالک کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزار جے سالک اپنے وکیل سید خاور امیر بخاری ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاگیا کہ۔25 دسمبر کو قائداعظم ڈے کی چھٹی ہوتی ہے اور عیسائی کمیونٹی کی کرسمس ڈے کی چھٹی بھی آتی ہے،استدعا ہے کہ 25 دسمبر یا کوئی بھی گزیٹیڈ ہالی ڈے اتوار کو آ جائے تو پیر کے دن کو بھی چھٹی کا دن قرار دیا جائے،دنیا بھر میں یہ ہی پریکٹس ہے کہ جب اتوار کو پبلک ہالی ڈے آئے تو اسے لانگ ہالی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، عدالت نے کہاکہ ایسا کرنے میں کوئی رکاوٹ تو نہیں ہے؟،اس پر مناسب ہدایت جاری کر دیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
فیصلہ محفوظ