شہباز شریف نے لاہور میں مورچہ قائم کر لیا
اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد صوبے میں نگران حکومت کے قیام کے لئے لاہور میں مورچہ قائم کر لیا۔ پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کر سکی تو نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمشن تک جائے گا اور الیکشن کمشن ان ناموں میں سے کسی کو بھی نگران وزیراعلی مقرر کر سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتیں پنجاب میں الیکشن پر بھرپور توجہ مرکوز کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں بیٹھ کر اتحادیوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔
مورچہ