• news

مقدمات میرٹ کوزیر بحث  لائے بغیر نیب کو واپس کئے گئے : اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کی طرف سے واپس کئے جانے والے ریفرنسز کے مستقبل سے متعلق سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور دیگر کی درخواستوں میں شریک ملزموں اور تفتیشی افسروں کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کی حاضری مکمل ہو جائے تو ایک ہی سماعت کے بعد فیصلہ ہوسکتا ہے۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ کیسز میرٹ کو زیر بحث لائے بغیر نیب کو واپس کئے گئے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ نیب آرڈیننس کا اطلاق 1985 اور 1990 کے کیسز پر بھی ہوتا ہے، نیب 1985سے اب تک کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام کررہا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزموں کی حاضری یقینی بنائیں، عدم حاضری پر ملزموں کے شناختی کارڈ بلاک کرکے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم دیں گے،  آرڈیننس سے متعلق قانونی بحث کا آغاز کریں، عدالت نے  سماعت 27 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن