بھارتی فوج نے گاڑی سے اتار کر2 کشمیری نوجوان شہید کر دئے
جموں‘ سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں دو کشمیری نوجوانوں کوجعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔ ارباز میر اور شاہد شیخ نامی نوجوانوں کو منگل کے روز بڈگام میں بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران نشانہ بنایا ۔ بڈگام ضلع کے احاطہ عدالت کے قریب بھارتی فورسز نے مرکزی چوک پر ایک گاڑی کو روکا ۔ فوجیوں نے گاڑی پر سوار نوجوانوں کواتارکر انہیں گولیاں مار کر شہید کردیا۔جموں کی ایک عدالت میں دو کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے ۔ الطاف حسین شاہ اور محمد قاسم کے خلاف تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج جموں کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی۔دوسری جانب زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر میں اراضی کے نئے قوانین کے تحت کشمیریوں کو ان کی زمینوں سے بے دخلی کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے ۔ جموں میں کئی مقامات پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے نئے قوانین کے تحت جموں میں مسلمانوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کیا جارہا ہے ۔جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت خاص طور پر جموں خطے میں مسلمانوں اور دلتوں کی املاک اور زمینیں چھین رہی ہے۔
کشمیر