صدر مملکت نے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2022 کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2022 کی منظوری دے دی۔اس بل کا مقصد نرسوں، میڈویوز (midwives) اور لیڈی ہیلتھ وزٹرزکی رجسٹریشن اور تربیت سے متعلق قوانین میں مزید ترمیم اور ان کو مضبوط بنانا ہے۔
منظوری پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی۔صدر کی منظوری کے بعد بل ایکٹ بن گیا ۔