ایران کو شام میں گھسنے سے روکنے کیلئے انتھک کارروائیاں کی ہیں،اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف سٹاف ہرزی ھالیوی کی تقرری کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا ہے کہ ہم نے ایران کو شام میں گھسنے سے روکنے اور حزب اللہ کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کے لیے انتھک کارروائیاں کی ہیں۔
ایران اسرائیل اور اس کی فوج کے لیے سب سے بڑا چیلنج رہے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم پربنیادی طور پر ایران اور اس کے دہشت گرد پراکسیوں کی طرف سے دھمکیوں کے پیش نظر ہمیں مکمل عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی ہے جو ہم پچھلی دہائی سے کر رہے ہیں اور ہم کرتے رہیں گے۔ ہم نے ایران کو شام میں گھسنے سے روکنے اور لبنان میں حزب اللہ کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کے لیے انتھک کارروائیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ملک نے ایرانی جوہری سرگرمیوں کو روکنے کے لیے موثراقدامات کیے۔