• news

امریکہ  کیلئے ایشیاء میں صلاحیت برقرار رکھنا مشکل ہو گیا: فارن افیئرز میگزین 


نیو یارک(شِنہوا) خارجہ امور بارے ایک مئوقر امریکی جریدے، فارن افیئرز میگزین نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوارکے مقابلے میں امریکہ کی عالمی طاقت کم ہو گئی ہے، جس سے واشنگٹن کے لیے دنیا کو ہدایت دینا اور ایشیا میں اپنی خود ساختہ صلاحیت کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ فارن افیئرز میگزین میں شائع  مضمون میں  کہا گیا ہے کہ اگرچہ کسی وقت امریکی برتری علاقائی استحکام کا ذریعہ تھی، لیکن یہ خیال کرنے کی بہت کم بنیاد ہے کہ یہ آج ہم آہنگی کو فروغ دیگی۔  دو صدور بارک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی طاقت کو غیر معینہ مدت تک سہارا دینے کا کام اپنے ذمہ لیا اور صدر جو بائیڈن نے وہیں سے کام شروع کیا جہاں سے دونوں صدور رخصت ہوئے تھے۔ جریدے نے لکھا کہ بائیڈن نے امریکی فوج کی تعمیر میں اضافہ کیا، مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی چوائسز امن کے تحفظ کے تقاضوں کے خلاف ہیں۔ جن میں چینی معیشت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا، ہتھیاروں کی نہ ختم ہونے والی دوڑ میں شامل ہونا، بیجنگ کو گھیرے میں لینے کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ صف بندی کرنا شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن