ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافہ کی اپیل زائد المیعاد قرار دیکر خارج
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریلوے ملازم کی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے اضافہ کی اپیل زاہد المیعاد قرار دیکر خارج کر دی ریلوے ملازم کی اپیل پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا ریلوے ملازم محمد غیاث نے ریٹائرمنٹ کے بھی پانچ سال بعد 2017 میں ٹریبونل اپیل دائر کی. اپنی درخواست میں درخواستگزار کا کہنا ہے کہ ان کے مطابق 1983 میں انکی بنیادی تنخواہ میں 75 روپے کا اضافہ ہونا چاہیے تھا تاہم اضانہ ملنے پر اپیل دائر کی. آپ کا موکل اپیل دائر کرنے میں 20 سے 25 سال سوچتا رہا ہے. آپ کے موکل کی ٹریبول میں اپیل زاہد المعیاد تھی جبکہ سپریم کورٹ میں بھی آپ کی اپیل زاہد المعیادہے.اس لئے اس کیس کو اب ہم نہیں دیکھ سکتے واضح رہے کہ ریلوے کے ملازم نے 1983 میں سروس ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی کہ انکو دی جانے والی بنیادی تنخواہ کم ہے اس میں اضافہ کیا جا نا چاہیئے۔۔