• news

لوئر دیر  میں کار بے قابو ہو کر دریائے پنجکوڑہ میں جا گری، 6 افراد شدید زخمی 


پشاور (اے پی پی) (اے پی پی) لوئر دیرمیں ترئی کے مقام پر کاربے قابو ہو کر دریائے پنجکوڑہ میں جا گری،جس سے 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ایمبولینسز بمعہ میڈیکل اور غوطہ خور ٹیمیں بروقت جائے حادثہ پر پہنچ  گئیں۔
 اور زخمیوں کوابتدائی طبی امدادکے بعد ڈی ایچ کیو تیمرگرہ منتقل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق  زخمیوں کی شناخت محمد کلیم، رحمان عمر، طاہر عمر، معتبر عمر، ناصر عمر اور نظام عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کا تعلق باجوڑ سے ہے جبکہ ڈیزاسٹر اور غوطہ خور ٹیموں نے گاڑی کو بھی ریکور کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن