وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ نے اپنا دائر ہ کار سابق قبا ئلی علا قوں تک بڑ ھا دیا
اسلا م آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ نے اپنا دائر ہ کار سابق قبا ئلی علا قہ جات تک بڑ ھا تے ہو ئے دو نئے دفا تر صدہ ضلع کرم اور وانا(جنو بی وزیر ستان) میں بھی قا ئم کر دئیے ہیں کیو نکہ یہ علا قے خصو صی تو جہ کے متقا ضی ہیں اور انہیں کسی صو رت نظر انداز نہیں کیا جا نا چاہئے۔ وفاقی محتسب کے ذریعے شکا یات نمٹا نے پر اخرا جات نہ ہو نے کے برا بر ہیں، افرادی قوت بڑ ھا ئے اور اضا فی بجٹ حا صل کئے بغیر سال 2022 ئ میں 49 فیصد زیا دہ شکا یات نمٹا ئیں۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ نے اس سال ایک لا کھ64 ہزار174 شکایات نمٹا کر اپنی کارکردگی میں خا طر خواہ اضا فہ کیا ہے۔ 91,496 شکا یات آن لا ئن مو صول ہو ئیں جو کہ پچھلے سال کے مقا بلے میں 95 فیصد زیا دہ ہیں۔ وفاقی محتسب پر عوام کے اعتماد کا اندازہ اس بات سے بھی لگا یا جا سکتا ہے کہ سال 2022ئ کے دوران تین ارب روپے
سے زائد ما لیت کی شکا یات کے لئے وفاقی محتسب سے رجوع کیا گیا بصورت دیگر ان تنا زعات کا بو جھ بھی عام عدالتوں پر پڑنا تھا۔ یہ باتیں وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے اپنے دورہ ڈیر ہ اسما عیل خان کے دوران مختلف اداروں کے سربراہان، علا قہ کے معز زین اور میڈ یا کے ساتھ بات چیت کے دوران بتا ئیں۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ سال 2022 ئ کے دوران شکا یات کی سماعت آن لائن کرنے سے شکا یت کنندگان کے وقت اور پیسے کی بچت ہو ئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے17 علا قا ئی دفا تر کے افسران نے68 کھلی کچہر یوں، مختلف سرکاری دفا تر کے27 دوروں اور او سی آ ر شکایات کے ذریعے عوام النا س کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فرا ہم کیا اور اپنی کارکردگی میں سو فیصد اضا فہ کیا۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ صدہ اور وانا میں دفا تر کے قیام سے علا قہ کے عوام کو ان کے گھر کے قریب انصا ف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا ہ میں پہلے ہی پشا ور، ڈیر ہ اسما عیل خان، سوات اور ایبٹ آباد میں چار علا قا ئی دفا تر کام کر رہے ہیں جب کہ دو نئے دفا تر کھلنے سے اور زیا دہ لوگوں کو اپنے مسا ئل کے حل کے لئے سہولیات میسر آئیں گی۔