• news

ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت  میں اجلاس ، ڈورٹو ڈور مہم ،مہنگائی کیخلاف ریلیاں نکالنے کی ہدایت


لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں پارٹی دفتر جیل روڈ میں سینٹرل پنجاب کے اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کو اپنے اپنے اضلاع میں ڈورٹو ڈور مہم اور مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالنے  کی فوری ہدایت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن