• news

نظامِ مصطفیؐ کانفاذ، پاکستان کی فلاح و خوشحالی اولین ترجیح ہے:سعد رضوی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ نظامِ مصطفیؐ کانفاذ، پاکستان کی فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملک میں جاری معاشی بد حالی سمیت کسی بھی بحران کا خاتمہ کرنے کی پوری سکت رکھتے ہیں۔ غریب کا پیسہ لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔آج ملک میں جو حالات پیدا کیے گئے ہیں ان کی ذمہ دار سٹیبلشمنٹ سمیت موجودہ اور سابقہ تمام حکمران ہیں۔ غریب 2 وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔ ہمارے سیاستدان اقتدار کی لوٹ مار کیلئے سرگرم ہیں۔ قرضوں اور غیر ملکی امداد سے کبھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوگا۔ حکمران طبقہ بدترین معاشی حقائق سے نظریں نہ پھیرے۔ زرِمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پرآ پہنچے ہیں۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن