• news

متروکہ وقف املاک بورڈ اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کا امین ہے:حبیب الرحمن گیلانی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان میں اقلیتوں کی خدمت اور مذہبی عبادت گاہوں کا امین ہے۔ ننکانہ صاحب میں ڈیجیٹل لائبریری ،میوزیم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ تاریخی ورثہ کو اجاگر کیا جا سکے۔ دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی رہائش کیلئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سکھ مذہب کے لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی (گوجرانوالہ میں موجو د حویلی )جائے پیدائش کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ وساکھی میلہ انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ اور ہندو یاتریوں کا ٹرسٹ بورڈ کے اعلی انتظامات کو سراہنا تاریخی عمل ہے۔یہ باتیں انہوںنے ہیڈ آفس میں ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے ہندو اور سکھوں کیلئے کیے گئے اقدامات بارے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ محمد ناصراکرم ،سی ای او کرتار پور ابو بکر آفتاب قریشی ،ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم ،ثناء اللہ خان اور ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی بھی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن