• news

امپورٹڈ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکھڑا کیا :عندلیب عباس 


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ رانا ثناء کی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ پی ٹی آئی سے گھبرائی ہوئی نااہل وفاقی حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔اچار پارٹی غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ھے۔ ملک پر مسلط ٹولہ اپنی کرپشن کے کیسز سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ موجودہ وفاقی حکومت بیساکھیوں کے سہارے کھڑی ہے۔ملک کے موجودہ بحرانوں کا واحد حل جلد الیکشن میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن